آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 12جولائی سےمیٹرک جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات 2019کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کے اسکولوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلباء وطالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوںمیں میٹرک بورڈ کے کمرہ نمبر6فرسٹ فلور بلاکAسے صبح9:30بجے سے شام 4:00بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسکروٹنی فارم 12جولائی سے 9اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جو کہ بورڈ آ فس سے ملحق بینکوں کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید