• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔نئے وائس چانسلر کا اعلان تلاش کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا جو سابق گورنر سندھ لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر ، جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحنان،اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی اور سرسید یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر انجینئر کموڈور (ر) سلیم صدیقی پر مشتمل تھی۔
تازہ ترین