• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی بروتھاسےپانی کی فراہمی، منصوبہ کی دوبارہ سٹڈی کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی (ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے) غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کے مجوزہ منصوبہ کی ایک مرتبہ پھر سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس منصوبہ پرلاگت15اور 20 ارب سے بڑھ کر 80ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے،اس منصوبے کا افتتاح آئندہ سال 23مارچ کو ہو گا ، راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح نیچے گرنے کے باوجود شہری ایریاز میں جہاں پہلے ہی ساڑھے چار سو ٹیوب ویل لگے ہوئے ہیں وہاں مزید 37ٹیوب ویل لگائے جا رہے ہیں ،واسا حکام نے غازی بروتھا سے جڑواں شہروں کو پانی کی فراہمی کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں بتایا کہ آئندہ سال 23مارچ کو اس منصوبے کا افتتاح ہو گا ۔
تازہ ترین