• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسوں کا 10 روز سے کراچی پریس کلب پر دھرنا جاری

سندھ نرسنگ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 10 روز سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے دو روز سے اسپتالوں کی ایمرجسنی اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کام بند کر دیا ہے۔

کراچی میں سندھ کے ماتحت چلنے والے سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی جانب سے گزشتہ 10 روز سے کام بند کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں سندھ نرسنگ الائنس کی جانب سے کراچی پر یس کلب پر احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔

الائنس کی جانب سے ترقیوں ، ہیلتھ الاؤنس اور چار درجاتی فارمولہ کے تحت سروس اسٹرکچرکی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الائنس کی جانب سے گزشتہ روز کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ بھی کیا گیا جسے پولیس نے سرور شہید روڈ پر روک دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاجی دھرنے اور اسپتالوں میں وراڈز، ایمرجیسنی اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کام نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین