• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی حکومت کسانوں کے مسائل حل کرے، رہنما

ترنتو (شہباز بھٹی) اٹلی کے شہر ترنتو میں کسانوں کی نمائندہ تنظیم کول دی رتو کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صوبے بھر سے کسانوں نے شرکت کی۔ شرکا نے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خونخوار جنگلی جانور ہمارے مویشیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، حکومت ہمیں اور ہمارے مویشیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ تنظیم کے صدر جان لوقا مارسیو، بابرہ اور لے گانادر پارٹی ترنتو کے صدر فوگتی موسیو نے شرکا سے خطاب کیا۔
تازہ ترین