• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، جماعت الدعوۃ کےسربراہ حافظ سعید کی اپنے خلاف درج مقدمات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

 لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی اپنے خلاف درج مقدمات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔ جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بنچ پیر کو حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین