• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا دم خم نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ تھی، ہے اور رہے گی، اپوزیشن جماعتوں میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کا دم خم نہیں ہے ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کی علمبردار اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو منفی ہتھکنڈوں سے توبہ کر لینی چاہیے ، جمہوری ملکوں میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، انہیں ایوان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے ۔

تازہ ترین