• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سالگرہ‘آسٹریلوی ایتھلیٹ کی گاڑی تلے اپنا ہی ایک سالہ بچہ آگیا

سڈنی(جنگ نیوز)آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیا موح نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ایک سالہ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیاموح نے اپنے بیٹے کو اس کی پہلی سالگرہ پر اپنی ہی غلطی سے ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔والدہ کا کہنا ہے کہ ریورس کرتے ہوئے گاڑی بچے کو لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا، بچے کو فوری قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے تاحال کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا تاہم والد کے چند ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں، بچے کے والد اولمپیئن ایتھلیٹ صدمے میں ہونے کے باعث اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرواسکے۔

تازہ ترین