• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں نے فائنل کو ’کرکٹ کی جیت‘ قرار دے دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے فائنل میچ میں میزبان انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر کے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔

کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ پہلے فائنل ٹائی ہوا، پھر میچ سپر اوور میں بھی ٹائی ہوگیا، آئی سی سی کے قانون کے مطابق انگلینڈ فائنل میں زیادہ بائونڈریز لگانے کی وجہ سے فاتح قرار پایا۔

ورلڈ کپ فائنل کے بعد پاکستانی فنکاروں نے بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ فنکاروں نے نیوزی لینڈ کی شکست کو اُن کی بدقسمتی کہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فنکاروں نے اپنے جذبات کا اظہارکچھ یوں کیا۔

مہوش حیات:

اداکارہ مہوش حیات نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔‘انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹام ڈریو کو بھی شامل کیا ہے۔ 


فہد مصطفیٰ :

اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ جو فائنل میں نیوزی لینڈ کو سپورٹ کررہے تھے ، سوپر اوور ٹائی ہوجانے کے بعد اداکار نے ٹوئٹ کیا کہ ’انہیں سمجھ نہیں آئی کہ نیوزی لینڈ کیسے ہار گیا؟‘

فہد مصطفیٰ کے ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ ماورا حسین نے  لکھا کہ ’انگلینڈ میچ میں زیادہ باؤنڈریز لگانے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا ہے۔‘

فیصل قریشی:

اداکار فیصل قریشی نےفاتح ٹیم انگلینڈ کو مبارک باد دی ۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی شکست کو اُن کی بدقسمتی قرار دیا۔

عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین نے فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیم کی محنت کا اعتراف کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست پر افسردہ دکھائی دیں۔

گوہر رشید :

اداکار گوہر رشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فاتح ایک ٹیم ہے مگر چیمپئن دونوں ٹیمیں ہیں۔

حمزہ علی عباسی :

اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں انگلینڈ کو مبارک باد دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو اپنا چیمپئن قرار دیا اور نیوزی لینڈ کی قوم اور ٹیم کو بہترین بھی کہا ۔

ہمایوں سعید:

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ واہ واہ ، کیا میچ تھا،انہوں نے دونوں ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ میچ میں قسمت انگلینڈ کے ساتھ تھی۔

بلال اشرف :

اداکار بلال اشرف نے بھی انگلینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کی مبارک باد دی۔


تازہ ترین