• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کرکٹ چیمپئن انگلینڈ کو 42لاکھ 40ہزار ڈالر انعام میں ملے

لندن (جنگ نیوز) ورلڈکپ کرکٹ انگلش ٹیم کی فتح پر ختم ہوا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کیلئے ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کو فائنل کے اختتام پر انگلینڈ نے بطور عالمی چیمپئن 40لاکھ ڈالر کا چیک وصول کیا تاہم اسے رائونڈ میچز اور سیمی فائنل کی فتح کی بدولت مجموعی طور پر 42 لاکھ 40 ہزار ڈالر ملے۔ فائنل کی رنرز اپ نیوزی لینڈ نے دوسرے نمبر پر آنے کی بدولت 20 لاکھ اور مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 ہزار ڈالر سمیٹے۔ بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے حصے میں کل ملاکر 11لاکھ ڈالر آئے۔ نمبر چار پر آسٹریلیا رہا اس کے اکائونٹ میں 10لاکھ 80ہزار ڈالر جمع ہوئے۔ پانچویں نمبر کی ٹیم پاکستان نے 3لاکھ 20 ہزار، سری لنکا نے 2 لاکھ 60 ہزار، جنوبی افریقا نے دو لاکھ چالیس ہزار، بنگلہ دیش نے دو لاکھ 40 ہزار، ویسٹ انڈیز نے دو لاکھ ڈالر انعام میں پائے۔ افغانستان کو ایک لاکھ ڈالر دیے گئے ۔

تازہ ترین