اسلام آباد (نمائندہ جنگ )برطانوی اخبارڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر پر مسلم لیگ ن نےبرطانوی اخبار، وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عملی آغاز کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کے وکلا لندن پہنچ گئےہیں جو آج منگل کو باضابطہ مشاورتی اجلاس کریں گے، ممتاز قانون دان سلمان بٹ قانونی ٹیم کی قیادت کریں گے۔