• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو سرکل ملتان میں فیسکو سے آئے ہوئے افسر کی تعیناتی

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کی انتظامیہ نے ریجن کے سب سے بڑے سرکل ملتان میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سے آئے ہوئے افسر کو تعینات کردیا، میپکو کے 1998ء میں قیام سے اب تک ایسا پہلی بارایسا ہوا ہے کہ میپکو انتظامیہ نے ریجن کے سب سے بڑے سرکل ملتان کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کی تعیناتی کے لئے فیسکو سے آئے ہوئے ایک سینئر انجینئر کا انتخاب کیا ہے ،میپکو سے تعلق رکھنے والے سینئر انجینئر کی تعیناتی نہ ہونے پر میپکو انجینئرز میں بے چینی اور اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تازہ ترین