• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص لوگوں کے احتساب کو انتقام سمجھا جائے گا، جماعت اسلامی

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوریت کے لئے نہیں مفاد کے لئے ہے۔ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک میں کس کا ساتھ دیں گے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف 19 جولائی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں مارچ کریں گے۔مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جما عت اسلامی اسلام آ بادنصراللہ رندھاوا نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے، صرف مخصوص لوگوں کااحتساب نہیں ہونا چاہیے ورنہ اس کو احتساب نہیں انتقام سمجھا جائے گا۔
تازہ ترین