پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹیاں فروخت کرنے پر 69 نانبائیوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں 15 کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیاں پشاور کے گھنٹہ گھر، چوک یادگار، پشتخرہ، پجگی روڈ اور ورسک روڈ میں کی گئیں، جہاں 69 نانبائیوں کو کم وزن روٹیاں فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں روٹی کا وزن 190 گرام مقرر کیا گیا ہے، جو بھی نان بائی مقررہ وزن سے کم پر روٹی فروخت کرے گا۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔