• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار عمران خان اور گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن کی پہلی رومانوی تصویر کا سوشل میڈیا پر چرچہ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

آج کل اداکاری سے دور رہنے والے معروف بھارتی اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی نئی محبت و اداکارہ لیکھا واشنگٹن نے اسٹوری شیئر کی ہے۔

انہوں نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنے رومانوی تعلقات کا اس طرح واضح انداز میں اعلان کیا ہے۔

تاہم اس سے قبل ان دونوں کو مختلف تقریبات بشمول اداکار عامر خان کی بیٹی ائیرا خان کی شادی کی تقریبات کے موقع پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فروری کے دوران اداکار عمران خان اور اداکارہ لیکھا واشنگٹن کے تعلقات کا خوب چرچہ ہو رہا تھا اور اداکارہ کو ’گھر توڑنے والی خاتون‘ جیسے القاب بھی دیئے جا رہے تھے لیکن انہوں نے اس وقت اس حوالے سے خاموشی اختیار کی رکھی تھی۔






تاہم بعدازاں مارچ کے آغاز میں اداکار عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران تیلگو و ہندی فلموں کی اداکارہ کے لیے اپنے رومانوی جذبات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا اداکارہ لیکھا واشنگٹن ان کی زندگی میں طلاق کے تقریباً ڈیڑھ برس کے بعد ان کی زندگی میں آئیں۔

اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہماری طلاق فروری 2019 میں ہوگئی تھی۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل لیکھا واشنگٹن، پبلو چٹرجی نامی صحافی کی محبت میں 8 برس گرفتار رہیں اور 2017 میں ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں تو انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان دونوں نے شادی نہیں کی ہے۔ تاہم جلد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید