• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضروری نہیں ہیڈ کوچ بن کر ہی بہتری لاؤں،وقار

  لندن (نمائندہ خصوصی) وقار یونس دو بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں لیکن انہوں نے وقت سے پہلے عہدہ چھوڑ دیا یا ان کے لئے حالات پیدا کئے گئے۔ وقار یونس سے نمائندہ جنگ نے پوچھا کہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے تیسری اننگز کھیلنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نیا بورڈ نئی سوچ کے ساتھ نئے لوگوں کو لارہا ہے جو اچھی بات ہے۔ میں عہدے کے بجائے پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں۔ اگر پیشکش ہوئی تو سوچوں گا۔ ضروری نہیں کہ ہیڈ کوچ بن کر بہتری لائوں کسی بھی جگہ رہ کر بہتری کرسکتا ہوں۔ مکی آرتھر کی باتیں بھی شاید میری طرح نہیں مانی گئی کیوں کہ نتائج تو وہی ہیں، پاکستان کرکٹ کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے آگے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کرکٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے تفصیل میں نہیں جائوں گا لیکن جب سابق کرکٹر بات کرتے ہیں تو مجھے تکلیف ضرور ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ریٹنگ کے چکر میں بڑھ چڑھ کر مجبوری میں بولتے ہیں۔ جب تک ہم ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے یہ معاملات کس طرح چلیں گے ۔ اگر کوئی برا کررہا ہے تو ضرور بولیں کہ وہ خراب کپتان یا خراب کوچ ہے۔ لیکن مذہب سے متعلق بات کرنا ٹھیک نہیں۔ ورلڈکپ میں بھارت انگلینڈ میچ کے بعد وقار یونس کی ٹوئٹ کا بڑا چرچہ رہا انہوں نے کہا کہ میں میچ کو متنازع نہیں کہوں گا لیکن جس طرح نظر آرہا تھا وہ میری رائے تھی لیکن یہ نہیں کہا کہ بھارت جان کر ہارا ہے۔

تازہ ترین