• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سٹی کورٹ میں فاضل جج ماڈل کورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ حلیم احمد نے منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزمان کو بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ملک عباس سے 130گرام چرس اور ملزم صالح محمد کے قبضے سے 1ہزار 15گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ گلشن اقبال اور پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

تازہ ترین