• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے پلاٹوں پر قبضے کیخلاف صحافیوں کا پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک مارچ و دھرنا، قبضے کے خاتمے کا مطالبہ، صوبائی حکومت معاملہ فوری حل کرے، سندھ اسمبلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے ہاکس بے صحافی کالونی میں کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹوں پر قبضے کے خاتمہ کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ صحافیوں کے پلاٹوں پر قبضے کے معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو یہ پلاٹ اس وقت دیئے گئے تھے جب میں وزیر بلدیات تھا۔منگل کو صحافیوں نے ہاکس بے کراچی صحافی کالونی میں کراچی پریس کلب ممبران کے پلاٹوں پر قبضے کے خلاف کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک احتجاجی مارچ کیا اور دھرنا بھی دیا اور سندھ اسمبلی کی پریس گیلری میں خاموش مظاہرہ اور کا واک آو ٹ کیا۔مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے ،جن پر قبضے کے خاتمہ سے متعلق مطالبات درج تھے۔ سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے خاموش احتجاج اور علامتی واک آو ٹ پراسپیکر نے حکومتی وزراء کو صحافیوں سے بات چیت کی ہدایت کی جس پر وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر ارکان صحافیوں سے ملاقات کی اور اب کے مطالبات معلوم کئے۔
تازہ ترین