• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری اقدارکے خلاف اقدامات سیاسی قوتوں کو قبول نہیں،جمعیت

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علمائےاسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوٴ ں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،رحیم الدین ایڈووکیٹ،حافظ محمدیوسف رحیمی،مولاناغلام نبی محمدی اورحاجی حبیب الرحمن پکتوی نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھاندلی زدہ انتخابات اورسلیکٹڈحکومت کے خلاف 25جولائی کوملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی بھرپورطریقے سے یوم سیاہ منائیں گے اوراحتجاجی جلسے میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اب بچوں کوبھی پتہ ہے کہ کس طرح ملک پرحکومت مسلط کی گئی اورحقیقی جماعتوں کے مینڈیٹ کوچوری کیاگیایہ جمہوریت اورجمہوری اقدارکے خلاف اقدامات حقیقی سیاسی قوتوں کے لئے ہرگزقابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ حکمران اتنے نااہل ثابت ہوئے کہ دس ماہ کے دوران ملک کی معیشت کابیڑہ غڑق ہوا،مہنگائی کاسونامی آیاغریب عوام کابے دریغ استحصال کیاگیاظالمانہ ٹیکسوں کی وجہ سے لوگ دووقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ملکی معیشت کوعملی طورپرآئی ایم ایف کے حوالہ کرکے عوام کوٹیکسوں کے بوجھ تلے دبادیاجوسلیکٹڈحکومت کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے انہوں نے تمام کارکنوں پرزوردیاکہ وہ قائدجمعیت کے حکم کے مطابق 25جولائی کویوم سیاہ اورتمام اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے میں بھرپورشرکت کرکے قوم کوسلیکٹڈحکومت کے مظالم سے نجات دلانے میں کرداراداکریں۔ 
تازہ ترین