• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیگاری حادثہ نے ہر آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو افسردہ کردیا‘اے این پی

کوئٹہ (آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے ڈیگاری کوئلہ کان حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف ادوار میں صوبے کے مختلف علاقوں میں کوئلہ کانوں کے حادثات کی تحقیقات کے لئے فوری طورپر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور رپورٹ منظر عام پر لاکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ۔سول ہسپتال میں کانکنوں کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کش مزدور خون پسینہ بہا کر پہاڑوں میں سرنگیں بناکر کئی کئی دنوں تک کانوں کے اندر ہوتے ہیں اور وہاں سے کوئلہ نکال کر اپنے گھروالوں کا پیٹ پالتے ہیں ،ڈیگاری حادثے نے ہر آنکھ کو اشکباراور دلوں کو افسردہ کردیا ۔حادثے کے تین دن بعد کانکنوںکو ریسکیو کرنا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئندہ بھی ہمیں ایسے ہی لاشیں اٹھا نا پڑیں گی۔
تازہ ترین