• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کے مستقبل کے فیصلہ کیلئے کمیٹی قائم

راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے مری میں100بستروں کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ذرائع کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ مری کے قریب ہسپتال کی تعمیر کیلئے گزشتہ دور حکومت میں منصوبہ پر اب تک 348ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔جس کے بعد منصوبہ کو کیپ کردیاگیا تھا۔ذرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے محکمہ ماحولیات نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔ادھر واہ کینٹ میں پانچ سو بستروں کے ہسپتال کے منصوبہ کے پہلے فیز100بستروں کے ہسپتال کا سٹیٹس کلیئر کرانے کیلئے پنجاب حکومت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ ہسپتال کو ٹی ایچ کیو یا ڈی ایچ کیو سطح کا قرار دلانےکیلئے منظوری کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال پر کل لاگت کا تخمینہ پہلے18سو ملین روپے تھا۔جو نظرثانی شدہ تخمینے کے بعد 2172 ملین روپے ہوگیا تھا۔ ہسپتال میں دوسری منزل پر مریضوں کو لیجانے کیلئے ابھی تک لفٹس نہیں نصب ہوسکیں۔
تازہ ترین