• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تھانوں بھارہ کہو اور انڈسٹریل ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بائیس سو گرام ہیروئن اور نا جائز اسلحہ برآمد کرکےبارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے اٹھال میں منشیات فروشی کی شکایات کے باوجود پولیس منشیات فروشوں سے برآمدگی میں بظاہر ناکام رہی جبکہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے جھنگی سیداں،محمدی ٹاون،ڈھوک بوٹا اورآفیسرز کالونی سے بائیس سو گرام ہیروئن ، جبکہ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے اٹھال میں آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف،ایک 44بور، ایک پسٹل 30بوربرآمد کی گئی۔
تازہ ترین