• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر وبیشتر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ بچے غلطی کرنے کے بات اس کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ ضد پر آجاتے ہیں کہ ہم نےکوئی غلطی نہیں کی اور یہ ہر دوسرے گھر کا ایک اہم مسئلہ ہے ۔لہٰذا والدین کو چاہیے کہ بچوں کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے بہت پیار سے سمجھائے کہ اگر آپ اپنی غلطی قبول نہیں کرو گے کہ تو یہ بری بات ہوگی اور آخر میں آپ کو ہی اس سے نقصان اٹھنا پڑے گا ۔بچے کے ذہین میں یہ بات ہر گز نہ ڈالیں کہ آپ کو ایک ایسا انسان بننا ہے جو غلطیوں سے بالکل پاک ہو ،کیوں کہ ایسا کرنے سے بچہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو یہ بات بھی بتائیں کہ جو بھی غلطی آپ کریں گے ۔اس کے ذمہ دار آپ خود ہوگے ۔ والدین ان کو ہر اچھی اور بری چیز کے بارے میں بتائیں ،تاکہ وہ با آسانی اپنی غلطی تسلیم کر لیں اور جب بچے کے اندر غلطی تسلیم کرنے کی عادت پختہ ہوجائے گی تو اس کے اندر احساس ذمہ داری کا جذبہ بھی پیدا ہونے لگے گا ۔ والدین بچوں کو ہر چیز پیار اور محبت سے سمجھائیں ،تاکہ وہ زندگی کے ہر موڑ پر غلط اور صیح چیز کو پہچان سکیںاور مستقبل کے لیے درست فیصلہ کرسکیں ۔ بچوں کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے والدین کو ان کی ہر طرح سے تربیت کرنی چاہیے ۔یہ ہر گز نہ سوچیں کہ بڑے ہو کہ خود ان کو سچ اور جھوٹ کا فرق پتا چل جائے گا ۔

تازہ ترین