• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،جس کے دوران ایک کشمیری شہید، جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر، بارامولا، بانڈی پورہ، پلوامہ اور اننت ناگ میں محاصرہ کرکے  گھر گھر تلاشی کا جابرانہ آپریشن کیا، جبکہ سوپور میں گھر گھر تلاشی اور محاصرےکی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیاگیا۔

اس کے علاوہ سرینگر سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے سوپور میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل جبکہ اسکول بند کردیئے ہیں۔

تازہ ترین