• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری تمہاری رعایا ہیں کہ جسے چاہو اٹھالو، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے تین شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر سندھ پولیس کے دو افسروں پر برہمی کا اظہارکیا ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا شہری تمہاری رعایا ہیں کہ جسے چاہو اٹھالو، تفتیش کرنی ہے تو انکے پاس خود جاؤ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صوبائی حکومت کی درخواست کی سماعت پر سب انسپکٹر ارشاد جٹ نے مؤقف پیش کیا تھا کہ تینوں شہریوں کو شک کی بنیاد پر تفتیش کے لیے لاک اپ کیا تھا۔

جسٹس گلزار احمد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو نوکر اور غلام سمجھتے ہو، جس سے تفتیش کرنی ہو خود جایا کرو۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محکمے نے تین شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر اے وی سی سی کے سب انسپکٹر محمد یونس اور ارشاد جٹ کو برطرف کردیا تھا،لیکن سروس ٹریبونل نے ملزموں کو بحال کردیا۔ عدالت یہ حکم معطل کرے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین