• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3470 گرام چرس،30لٹر شراب،کاشنکوف،6 پستول اور 1آہنی مکہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔تھانہ سٹی اور وارث خان پولیس نے تیاری ڈکیتی میں مصروف 7ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔سوزوکی سٹینڈ پیرودھائی سے جعلی پولیس کانسٹیبل کوگرفتار کر لیا گیا۔اے ایس آئی عبدالغفور نے تھانہ پیرودھائی کوبتایاکہ محمد اشرف عرف کالا کو قابو کیا جس نے خودکوپولیس کانسٹیبل متعارف کروایا تھا۔
تازہ ترین