• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:یونین کونسل کے ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے پر کمشنر سے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بنچ نے یونین کونسل کے ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کمشنر سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا ہے، فاضل عدالت میں سابق چیئرمین یونین کونسل 20 ملتان عمران ارشد شیخ نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے قبل ازیں کمشنر کو درخواست دی کہ اس کی یونین کونسل کے لئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے جائیں تاکہ ادھورے ترقیاتی کام مکمل کئے جا سکیں تاہم درخواست پر عملدرآمد کے بجائے تاخیری حربے استعمال کئے گئے اور فنڈز دستیابی سے مشروط کر دیا اور مذکورہ فنڈز آج تک جاری نہیں ہو سکے،دریں اثنا ہائیکورٹ نے میڈیکل سٹور سیل کرنے کیخلاف درخواست ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجواتے ہوئے 14 روز میں معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں کبیروالا کے میڈیکل سٹور مالک شاہ نواز نے درخواست دائر کی تھی کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے استعمال شدہ سرنجیں رکھنے پر اس کا میڈیکل سٹور سیل کر دیا ہے جبکہ مذکورہ استعمال شدہ سرنجیں کوڑا دان میں پڑی تھیں،دکان کے سامنے سڑک پر حادثے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد یہ سرنجیں کوڑا دان میں ڈالی تھیں ۔
تازہ ترین