• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ آفس کی آگ پر قابو پالیا گیا

لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے آفس میں رات گئے لگنےوالی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے وقت کوئی شخص دفتر کے اندر موجود نہیں تھا، ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ریکارڈ روم میں لگی۔ آگ سے اہم ریکارڈ جلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریکارڈ روم میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد اور دیگر دستاویزات موجود ہیں۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کےآفس میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔

چیئرمین لاہور بورڈ محمد اسماعیل کے مطابق ابھی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تمام ریکارڈ بلڈنگ کی تیسری منزل پر محفوظ ہے۔

تازہ ترین