• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کے تمام جوابات ویب سائٹ پر موجود ہیں،مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سنیئر رہنما سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے تمام جوابات جو انہوں نے نیب کو دیئے ہیں وہ ویب سائٹ پر لگے ہوئے ہیں اب آپ مجھے بتائیں اس ملک میں ہم کیا کریں کہاں جائیں ،مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ بے شک احتساب ہو، کوئی مہذب شخص احتساب سے انکار نہیں کرسکتا، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر کہدا بابرنے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل بھی علم نہیں تھا کہ اُن کو پکڑا جائے گا۔میزبان حامد میرنے اپنے تجزیئے میں کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی گرفتاری کے بعد آج پاکستان کی سیاست میں ایک نئی ہلچل ایک نئی کھلبلی مچی ہوئی ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اور مزید کون کون گرفتار ہونے والا ہے تو نیب حکام پولیس کے ہمراہ کراچی میں مفتاح اسماعیل کے گھر پہنچ ہی گئے سننے میں یہ آرہا ہے مسلم لیگ نون کے کچھ مزید رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا پیپلز پارٹی کے کچھ سنیئر رہنماؤں کا نام بھی سننے میں آرہا ہے کہ اُن کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے اور بہت سے وزراء جو کافی دنوں سے کچھ پیش گوئیاں پوری ہوچکی ہیں دیکھتے ہیں باقی پیش گوئیاں کب تک پوری ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ وزراء جو ہیں یہ بھی کہیں جو چیئرمین کا الیکشن ہے اس میں بھی جو اپوزیشن کی جماعتیں ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی حالانکہ اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت ہے سینٹ میں لیکن وزراء حضرات کا یہ کہنا ہے کہ اس مرتبہ وہاں پر بھی کوئی بہت بڑا اپ سیٹ ہونے والا ہے جس طرح نیب کے بارے میں پیش گوئیاں صحیح ثابت ہوجاتی ہیں تو اس لئے ہوسکتا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے بارے میں جو پیش گوئیاں ہیں ثابت ہوں یا نا ہوں لیکن ہم نے ان کو سنجیدہ تولینا چاہیے ۔ سینیٹر کہدا بابرنے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل بھی علم نہیں تھا کہ اُن کو پکڑا جائے گا لیکن یہ بات اب آپ نے سنی ہے وزیر داخلہ کی بات سنی ہے آپ نے وزیرداخلہ صاحب بالکل واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ نیب کے چیئرمین ہمارا لگایا ہوا نہیں ہے یہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی گورنمنٹ میں لگے تھے انہی کی گورنمنٹ کا لگا ہوا ہے ۔
تازہ ترین