آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل2؍جمادی الثانی 1441ھ 28؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی، زخمی SBCA ملازم جاں بحق، سپاہی حادثے میں زخمی

کراچی میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا ملازم دورانِ علاج دم توڑ گیا، حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں جیل پولیس کا سپاہی زخمی ہو گیا۔

گزشتہ روز سوک سینٹر میں کی گئی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے ملازم اور یونین رہنما 55 سالہ سید اشرف شاہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں دوران ِعلاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سید اشرف شاہ کو گزشتہ روز سوک سینٹر میں بابر نامی شخص نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، ملزم کو پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

اُدھر حب ریور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جیل پولیس کا اہلکار 40 سالہ افتخار زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید