• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لامین یامال کے لگژری بیگز کی کلیکشن، فیشن کی دنیا حیران

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لامین یامال ناصرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر بھی اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

19 سالہ فٹبالر لگژری اور منفرد بیگز کے شوقین ہیں، جن میں ہرمیس، لوئی ویٹون، شینل اور بوٹیگا وینیٹا جیسے معروف برانڈز شامل ہیں۔

اندازوں کے مطابق یامال کے صرف 10 لگژری بیگز کی مجموعی مالیت 88 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہے۔

2026ء کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران 19 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد یامال نے بوٹیگا وینیٹا کا گلابی رنگ کا Intrecciato Small Cubo بیگ اٹھا کر سب کی توجہ حاصل کی۔

 اس بیگ کی قیمت تقریباً 4 ہزار 900 ڈالرز بتائی جاتی ہے، جبکہ اسی موقع پر ان کے پاس موجود بوٹیگا وینیٹا وینٹی کٹ کی قیمت تقریباً 3 ہزار 300 ڈالرز تھی۔

یامال کو کراس باڈی بیگز بھی پسند ہیں اور انہیں متعدد مواقع پر ایسے بیگز کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

ان کی کلیکشن میں Dior Saddle Messenger Bag بھی شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 2 ہزار 900 ڈالرز بتائی جاتی ہے۔

2026ء کے ورلڈ کپ ٹریننگ کیمپ کے دوران یامال نے Chanel XXL "Urban Essential" Shopping Tote کے ساتھ بھی سب کی توجہ حاصل کی۔

 اس لگژری بیگ کی قیمت ری سیل اور لگژری کوریئشن ویب سائٹس پر تقریباً 16 ہزار 950 سے 17 ہزار 500 ڈالرز تک بتائی جاتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید