• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اسٹوکس اور ولیمسن نیوزی لینڈکے اعلیٰ ترین ایوارڈز کیلئے نامزد

آکلینڈ( جنگ نیوز) ورلڈ کپ کرکٹ فائنل میں نیوزی لینڈ کی شکست میں اہم کرادار ادا کرنے والے انگلش بیٹسمین بین اسٹوکس کو نیوزی لینڈ میں اعلیٰ ترین ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے ملک کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی اعلی ترین مثال قائم کردی۔ کیوی کرکٹ کپتان کین ولیمسن بھی ایوارڈ کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو بائونڈیز کے قانون کے تحت فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پرا تھا، انگلینڈ کی جیت میں بین اسٹوکس نے شان دار بیٹنگ سے اہم کردار ادا کیا تھا جس سے لاکھوں کیوی باشندوں کے دل ٹوٹ گئے تھے۔ مگر اس کے باوجود انہیں نیوزی لینڈر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔ کرائسٹ چرچ میں پیدا ہونے والے بین اسٹوکس بارہ سال کی عمر میں انگلینڈ منتقل ہوئے جبکہ ان کے والدین آج بھی نیوزی لینڈ میں قیام پذیر ہیں۔ فاتح کا اعلان آئندہ سال فروری میں ہوگا۔ ولیمسن نے ورلڈ کپ میں 578 رنز اسکور کئے جو کسی بھی کپتان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں، وہ پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار پائے۔ بین اسٹوکس نے ورلڈکپ میں 468رنز اسکور کیے اور فائنل میں 84 رنز کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے تھے۔
تازہ ترین