• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ تھام کر ماں کو بچانے کی کوشش کی ، سیلاب نظروں کے سامنے بہا لے گیا، متاثرہ شہری

کراچی(جنگ نیوز)شمالی پاکستان میں مون سون کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ ایک شخص امین بٹ نے اپنی روداد بتاتے ہوئے کہاکہ اس نے سیلاب کے دوران اپنی ماں کو ہاتھ تھام کر بچانے کی کوشش کی تاہم سیلاب اس کی نظروں کے سامنے اس کی ماں کو بہا لے گیا۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے امین بٹ کاکہناہےکہ سیلاب ان کی نظروں کے سامنے ان کی والدہ ، ان کے گھر کو بہا لے گیا اور پیچھے سوائے پتھروں کے کچھ بھی نہ چھوڑا، ایک منٹ کے اندر ان کے دنیا اجڑ کے رہ گئی۔ واضح رہے کہ مون سون بارشوں نے شمالی پاکستان میں تباہی مچا دی ہے، حالیہ دنوں کی مون سون بارشوں نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، نہروں اور نالوں میں طغیانی آگئی اور مکانات تباہ ہو گئےجبکہ پورے سائوتھ ایشیا میں 270 افراد سے زیادہ ہلاک ہوگئے،20 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ شاید وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین