• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، بیروزگاری نے قوم کوذہنی مریض بنادیا، قبر اورکفن پر ٹیکس لگنے سے موت بھی مہنگی ہوجائے گی، سراج الحق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، اب قبر اور کفن پر ٹیکس لگنے سے موت بھی مہنگی ہو جائے گی، سال گزرنے کے باوجود بیمار حکومت ابھی تک گھٹنوں پر چل رہی ہے ،پاکستان قرضوں کے کوہ ہمالیہ کے نیچے دب چکا،یہی حال رہا تو پانچ سال بعد بھی حکومت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکے گی، عمران خان نے ووٹ دینے والوں کو شرمندہ کیا، نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا لیکن اب ہمارا ہاتھ اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا گریبان ہوگا، اہل راولپنڈی بتائیں موجودہ حکومت الیکٹڈ ہے یا سلیکٹڈ ،جو لوگ اس حکومت کو لائے تھے اب وہ خود پریشان ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے ڈپریشن اور شوگر کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان نے 5لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا ،جھوٹوں کی حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ،ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے آنے والے دن اس قوم پر مزید بھاری پڑیں گے، وزیر تعلیم مدارس سے پہلے اپنے تعلیمی اداروں کی کاکردگی درست کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام مہنگائی، بے روزگاری اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف عوامی مارچ کے اختتام پر فوارہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے صدر اویس اسلم مرزا ضلع اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا، شمالی پنجاب کے امیرطارق سلیم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین