• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر اوور قانون سمجھ سے بالاتر، فائنل کا نتیجہ غیر منصفانہ نہیں، مورگن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ ختم ہونے کے ایک ہفتہ بعد بھی متنازع فائنل کی بازگشت جاری ہے۔ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ سپر اوو رقانون سمجھ سے بالاتر ہےمیرے خیال میں فائنل کا نتیجہ غیر منصفانہ اور درست نہیں تھا۔پاکستان اور سری لنکا کی ہار انگلش ٹیم کے لئے ایک جھٹکا تھی۔دونوں شکستوں کے بعد ہم نے سیکھنے کی کوشش کی اور ٹیم نے دونوں ہار کے بعد مزید غلطیاں نہیں کیں۔ہفتے کو ایک برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں اوئن مورگن نے کہا کہ یہ درست ہے کہ فائنل میچ اچھا ہوا لیکن ہم ورلڈ کپ جیت کر بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔جب دونوں ٹیموں میں اتنا معمولی فرق ہو تو میرے خیال میں اس طرح سے فیصلہ کرنا منصفانہ نہیں، ہم میچ کے کسی بھی لمحے کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نتیجے میں میچ کا فیصلہ ہوا، یہ ایک ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتانولیمسن نے کہا کہ سب سے شرمناک بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے انتہائی شاندار کھیل کے باوجود ٹورنامنٹ کا فیصلہ اس انداز میں ہوا اور یہ میچ ٹائی تصور کیا جائے گا۔انگلینڈ کو اس انداز میں چیمپیئن قرار دیے جانے پر دنیا بھر کے سابق کرکٹرز اور ماہرین نے اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنی کرکٹ کمیٹی کو اس قانون کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔مورگن نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس طرح خود کو ہاری ہوئی ٹیم ماننا مشکل ہوتا ہے۔اگر ہارجاتے تو ہماری مشکلات زیادہ بڑھ جاتی۔نیوزی لینڈ نہ جانے کیوں ہارامیری فائنل کے بعد کین ولیم سن سے کئی بار بات ہوئی اس کا بھی کہنا ہے کہ سپر اوور کا قانون میری سمجھ میں نہیں آیا۔ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو موقع دے رہی ہیں۔دونوں نے ایک دوسرے کو جیت کے لئے کئی مواقع دیئے۔بتا بتا کر تھک گئے ہیں کہ فائنل میں کیا ہوا۔اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ سپر اوور کے دوران ہماری نظریں تماشائیوں کے ایک حصے پر بھی تھیں۔ایک تماشائی کو لارڈز کے کسی انکلوژر میں دل کا دورہ پڑ گیا تھا۔اس وقت پاگل پن عروج پر تھا۔دل کا دورہ پڑنے والے تماشائی بھی ہماری نظروں میں تھا اسے طبی امداد دی جارہی تھی۔مورگن نے کہا کہ ایسا لگا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق کم تھا۔لیکن فائنل میں جس طرح اتار چڑھاو دکھائی دے رہا تھا اسے دیکھتے ہوئے کسی بھی ٹیم کے لئے جیت آسان نہیں تھی۔

تازہ ترین