• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کو ویانا کنونشن کی چھتری فراہم کرنا افسوسناک ہے،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس میں شلجموں سے مٹی جھاڑی۔ عالمی ادارے دہشت گردی کے بڑھاوا کا سبب ہیں ، عالمی ادارے طاقتور دہشت گردوں کو ریلیف دیتے رہے تو امن ناپید ہو جائے گا۔عدالت کو بھارت کی درخواست کی سماعت نہیں کرنی چاہئے تھی ،کلبھوشن کو دہشت گرد اور جاسوس تسلیم کرنے کے باوجود ویانا کنونشن کی چھتری فراہم کرنا افسوسناک ہے ۔ بریت مسترد کرنے کے عالمی عدالت کے فیصلے سے اتنا واضح ہو گیا کہ کلبھوشن بھارت کا حاضر سروس دہشت گردتھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے صدر علامہ حسین مقدسی کی سرکردگی میں عزاداروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ہمارے حکمران بھارتی جاسوسوں کو خیرسگالی کے تحت چھوڑتے رہے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی اور کرتار پور راہداری پاکستان کی خیر سگالی کی تازہ ترین مثالیں ہیں جبکہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف ناکردہ گناہوں کے الزام میں واویلا کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آغاز ہی سے بھارتی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
تازہ ترین