• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے، ندیم کامران

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)پاکستان سے آئے سابق صوبائی وزیر و ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران کے اعزاز میں معروف کاروباریاشخصیات الحاج عبدالغفار اختر صنم،حاجی عبدالقیوم اختر نے استقبالیہ دیا۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی رہنمائوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی جس میں چوہدری سعید عبداللہ کارون سپورٹس،چوہدری محمد اجمل خان، چوہدری محمد نصیر ساہیوالی،چوہدری پرویز عالم،چوہدری مسرت علی چوہدری طارق محمود،حاجی عبدالجبار اختر کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔رکن پنجاب اسبلی ملک ندیم کامران نے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک جماعت کا احتساب نہیں بلکہ انتقام لیا جا رہا ہے۔آقائوں کو خوش کرنے کے چکر میں ملک انتہائی خطر ناک موڑ پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری تو دور کی بات بلکہ اپنے ملک کے تاجروں کو تنگ و پریشان کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اتنا برا وقت پاکستان کی معیشت پر نہیں ایا۔تمام اپوزشین جماعتوں کے رہنمائوں کے اوپر جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اورہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک میں سی پیک منصوبہ اور ملک کی اکنامی کو مضبوط کرنے کے لئےکوئی کثر نہیں چھوڑی اسی کی ان کو سزا مل رہی ہے، چوہدری نصیر ساہیوالی نے کہا کہ ماضی کی کوتاہیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مستقبل میں راچڈیل اور ساہیوال کے جڑواں شہر کی حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں شہروں کے تعلقات کو مذید پختہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے اور ہم پاکستان کی تعمیر ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر چوہدری پرویز عالم ولڈ وائیڈ نے ساہیوال اور راچڈیل جڑواں شہر کی حیثیت پر روشنی ڈالی اور ماضی میں جو کمی رہ گئی اسے پورا کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جڑواں شہر کی حیثیت دلوانے والے بانی چوہدری حمید مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ دونوں شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائے گا۔ چوہدری سعید عبداللہ نے کہا کہ ندیم کامران نے ساہیوال میں ہونے والی تعمیر وترقی کے بارے میں آگاہی دی جس سے دلی خوشی ہوئی ہے۔ چوہدری محمد اجمل کا کہنا تھا کہ ساہیوال ورکنگ پارٹی کی میٹنگ میں مثبت پہلوؤں پر بات چیت ہوئی جو کہ خوش آئند بات ہے۔
تازہ ترین