• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح ٹاؤن میں گرڈ کی تعمیر میں تاخیر، ایم ڈی اے کا نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے فاطمہ جناح ٹائون میں واپڈا گرڈ اسٹیشن کی تعمیر میں تاخیر پر سخت نوٹس لیا ۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے نذیر احمد چغتائی سے وضاحت طلب کر لی۔ نذیر احمد چغتائی نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کو بتایا کہ فاطمہ جناح ٹائون میں گرڈ اسٹیشن کے لئے مختص کیا جانے والا پلاٹ کافی عرصہ قبل محکمہ واپڈا کے سپرد کیا جا چکا ہے اس لئے گرڈ اسٹیشن کی ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوتی ہے۔تاہم واپڈا حکام نے بتایا کہ سول ورک مکمل ہوتے ہی الیکٹریکل انسٹالیشن کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا ۔ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے نے پیش کی جانے والی رپورٹ کے بارے میں اطمینان کااظہار کیا اور انہوں نے ہدایت کی کہ واپڈا حکام کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں۔ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر میں مزید تاخیر نہ ہونے دیں۔
تازہ ترین