• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر انتظامیہ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی:پائینئر یونٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پائینئر یونٹی نے ڈاکٹرز پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، نشتر انتظامیہ کی نا اہلی کی سزا ڈاکٹرز بھگت رہے ہیں ڈاکٹر طارق جمیل پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے ، دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز ، سٹوڈنٹس اور عملے کو سکیورٹی مہیا کی جائے، پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے پائینئر یونٹی کے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر طارق جمیل سے ملاقات کی ، جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور ان پر واضح کیا کہ ڈاکٹرز پر آئے روز حملے نا قابل برداشت ہیں ، نشتر انتظامیہ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اس دوران یہ فیصلہ ہوا کہ ہاسٹل گیٹ کے ساتھ موجود غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرایا جائیگا ، پائینئر یونٹی کا وفد آج وائس چانسلر سے نشتر میں سکیورٹی کے حوالے سے ملاقات کریں گے،اس موقع پر ڈاکٹر آفتاب حیدر شاہ، ڈاکٹر عبدالمنان ، ڈاکٹر ساجد اختر ، ڈاکٹر کلیم الله خان ، ڈاکٹر عبدالقدوس ، ڈاکٹر سرمد ضیاء بزدار ، ڈاکٹر عبدالعزیز بھٹہ و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین