• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینٹ سمیت دیگر اشیااور مشینری کی فراہمی ، من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھانے ، بائیو ڈی گریڈایبل شاپر، ٹینٹ، چونا سمیت دیگر اشیااور کرائے پر مشینری کی فراہمی کیلئے ٹینڈرز من پسند ٹھیکیداروں کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، بتایا گیا ہے کہ پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹینڈرز جاری کئے جانے کے 7 روز تک ٹینڈرز کاغذات نہیں بنائے تھے اور ٹھیکیداروں کی جانب سے فیس بھرنے کے باوجود متعدد ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز کاغذات کی فراہمی نہیں کی گئی اور صرف 4ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری کرکے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں، ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کی جانب سے پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جس کمپنی کے پروکیورمنٹ منیجر خود ٹھیکیداری کر رہے ہوں تو وہ کیسے غیر جانبدارانہ طور پر ٹینڈرز کروا سکتے ہیں ، انہوں نے ڈی سی عبدالعامر خٹک اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امیر حسین قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیا جائے اور پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو غیر قانونی اقدام سے روکا جائے، کمپنی کے مطابق ٹینڈرز کا عمل شفاف رکھا گیا ہے اگر شکایات ہوئی تو مذکورہ آفیسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین