• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ حسن ترابی نے فر قہ واریت کیخلاف بھرپور جدوجہد کی،علامہ باقر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نےشہید علامہ حسن ترابی کی 13ویں برسی کے مو قع پرناظم آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ حسن ترابی ملت تشیع کے ساتھ ساتھ ریاست پاکستان کے بھی محسن تھے جب ملک کے اندر دشمن فرقہ واریت پھیلاکر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اُس وقت شہید علامہ حسن ترابی نے اتحاد و بھائی چارےکے ذریعے فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ملک سے اپنے اور اپنی قوم کی حبُ الوطنی کا ثبوت دیاعلامہ حسن ترابی ایک کامل اور جامع شخصیت کے حامل تھے،انہوں نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا حسن ترابی کی عظیم جد وجہد نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم اکٹھے ہو جائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین