• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ملک فیاض اعوان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمدفیاض اعوان نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی میں رہائش پذیرعوام کو صحت کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نچلی سطح سے اقدامات کررہے ہیں پرائمری ہیلتھ کے ضمن میں اپنی ڈسپینسریزاور میٹرنٹی ہومز کوبالتریب اپ گریڈ کررہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں عوام کیلئے طبّی سہولتیں حاصل کرنا مشکل ہیں اور ہماری حدودمیں رہائش پذیراکثریت لوگوں کی پرائیوٹ اسپتالوں کی دسترست نہیں ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے اولڈ لیاری ڈسپینسری لیمارکیٹ اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے اسٹورکے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین کاشف امجد، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شگفتہ بانواورآفس سپریٹنڈنٹ رضوان خاوربھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین سائوتھ نے طبی مراکزپر فراہم کی جانے والی طبّی سہولتیں ، ڈسپینسری میں دستیاب ادویہ کامعائینہ اور اسٹور میں دوائیوں کے اسٹاک رجسٹرڈ اورڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔
تازہ ترین