• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی سہولتوں پر وزیر اعظم سے سرمایہ کاروں کی ملاقات

واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان سے خوراک اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والےسرمایہ کاروں کے وفدنے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔

سرمایہ کاروں کے وفد میں اسلم خان، ٹیکساس سے مبشرچوہدری، ڈاکٹر باسط جاوید، ڈاکٹر عابد شیخ اور ڈاکٹر مبشر چوہدری شامل تھے۔

سرمایہ کاروں نے پاکستان میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں بہتری اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، ساتھ ہی پاکستان کے دیہی علاقوں اور مخصوص شعبوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنی تجاویز دیں۔

امریکی ادارے نارتھ شور میڈیکل لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عابد شیخ نے وزیر اعظم کو پنجاب کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی پتھالوجی لیب کی آؤٹ سورسنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے وزیر اعظم کو پنجاب کےدیہی لوگوں پر اس پراجیکٹ کے مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔

نارتھ شور میڈیکل لیبارٹریز نے امریکی حکومت کی ذمہ داری پر اس پراجیکٹ پر دس ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس موقع پر نارتھ شور میڈیکل لیبارٹریز نے پاکستان کےصحت کے شعبے میں 40 ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

تازہ ترین