• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر خواتین اپنے وزن میں کمی لانا چاہتی ہیں تو سوتے وقت خود کو ہر قسم کی روشنی سے دور رکھ کر بہترین نتائج حاصل کر سکتی ہیں۔

غیر ملکی ہیلتھ ویب سائٹ ’ جاما نیٹ ورک ‘ کے مطابق جو خواتین سوتے وقت اپنے کمرے کو روشن رکھتی ہیں ، یا روشنی میں سونے کی عادی ہیں ان کا وزن اندھیرے میں سونے والی خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتاہے۔

اس سلسلے میں جاما نیٹ ورک ’ جرنل آف دی امریکا میڈیسن ایسوسی ایشن ‘ کی ٹیم نے 5 سال کے عرصے میں 43 ہزار 722 خواتین پر مشتمل ایک سروے کیا، اس سروے میں 35 سال سے 74 سال کی عمر کی خواتین نے حصہ لیا جس میں کسی بھی خواتین کو کینسر یا دل کا مرض لاحق نہیں تھا، کوئی دن میں نہیں سوتی تھی، کوئی بھی خاتون شفٹ میں کام کرنے کے بجائے اپنی مرضی کے ورکنگ آورز میں کام کرنے والی تھی۔

جب تحقیق کا آغاز کیا گیا اُس وقت کوئی خاتون حاملہ بھی نہیں تھی۔

تحقیق کے سوال نامے میں خواتین کے قد، جسمانی اعضاء اور وزن کی پیمائش کے ساتھ ساتھ سونے کی عادات بھی پوچھی گئیں ۔

5 سال کے بعد جب تحقیق میں حصہ لینے والی خواتین سےدوبارہ فالو اپ لیا گیا تو معلوم ہوا کے جو خواتین کمرے کے اندر یا باہر سے آنے والی روشنی، ٹی وی ، زیرو بلب جیسی معمولی سی بھی روشنی میں سونے کی عادی تھیں اُن کا وزن پہلے سے 1 کلو سے 5 کلو تک بڑھا ہوا تھا، اور جو خواتین بالکل روشنی سے دور مکمل اندھیرے میں سونے کی عادی تھیں اُن کے وزن میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ محققین یانگ مون اور اُن کی ساتھی چندرا جیکسن کے مطابق شہری اور دیہاتی زندگی کا بھی ہمارے سونے کی عادتوں اور وزن کے بڑھنے اور کم ہونے میں ایک واضح کردار ہے، شہر میں مصنوعی روشنی کے ساتھ ساتھ چیختی چنگاڑھتی اسٹریٹ لائٹس سوتے میں ہماری نیند کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں جبکہ دیہات میں مصنوعی روشنی اور اضافی روشنیوں کا کوئی تصور نہیں۔ 

تازہ ترین