• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کے شعبے میں موجودہ سرمایہ کاری نا کافی ہے، زبیر گیلانی

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے استعمال پر راغب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں موجودہ سرمایہ کاری کو نا کافی قرار دیتے ہوئے سی پیک منصوبہ کے تحت مزید سرمایہ کاری کی امید ظاہر کر دی ہے۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکناملک زونز میں سرمایہ کاری ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس کے لیئے مقامی انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری بورڈ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ پاکستان صنعتی شعبہ کی ترقی میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ کی ٹیم تمام تر تعاون فراہم کررہی ہے۔

تازہ ترین