• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سرفراز احمد نے ورلڈکپ میں کارکردگی تسلی بخش قرار دیدی


اکراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس جمعے کو لاہور میں ایم ڈی وسیم خان کی زیر صدارت ہوا۔ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں کمیٹی کے رکن سابق کپتان مصباح الحق، ایک اور رکن وسیم اکرم جو بیرون ملک ہیں فون پر رابطے میں رہے ،جبکہ بورڈ کے ڈائریکٹرز مدثر نذر اور ذاکر خان بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق نے اپنی تین سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔ پرفارمنس خاصی بہتر نظر آئی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کار کردگی اور فٹنس کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا، کمیٹی اپنی سفارشات پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کو پیش کرے گی۔

تازہ ترین