• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 60 نایاب کبوتر اسمگل کرنے والے 2 ملزم گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی اور فرانس سے اسمگل کیے گئے 60 نایاب کبوتر برآمد کرکے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق محکمہ کی ٹیم نے ایئر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے پیرس اور دبئی سے 60 نایاب کبوتر اسمگل کر نے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان پر 28 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم مختاراحمد کو دبئی سے 40 نایاب کبوتر اسمگل کرنے پر پکڑا گیا جبکہ ملزم عون ظفر کو پیرس سے 20نایاب کبوتر اسمگل کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں ہی غیرقانونی طور پر شارک فروخت کرنے والے ایک شخص کا بھی چالان کیا گیا۔

تازہ ترین