• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ منافع کمانے میں سب سے آگے


لاہور( این این آئی)کراچی میں واقع جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ منافع کمانے میں سب سے آگے ہے جس نے دس سالوں میں ایک ارب 46کروڑ 33لاکھ روپے سے زائد منافع کمایا۔علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ بھی دس سالوں سے نہ صرف اپنے اخراجات پورے کررہا ہے بلکہ اس سے کئی گنا زیادہ کما کر بھی دے رہا ہے۔ اس ہوائی اڈے نے 10 سالوں میں 62کروڑ روپے منافع کمایا۔اس ایئر پورٹ سے 2017 میں 16 کروڑ 17 لاکھ روپے اور 2018 میں 16کروڑ 72 لاکھ روپے سے زیادہ منافع ہوا۔بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی منافع کمانے والے ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل ہے جس نے دس سالوں میں 54 کروڑ روپے سے زائد منافع کمایا۔ یہاں سے 2009 میں ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے اور 2018 میں 10 کروڑ 53 لاکھ روپے منافع ہوا۔باچا خان ائیرپورٹ نے بھی کبھی حکومتی خزانے پربوجھ نہیں ڈالا بلکہ دس سالوں میں 17 کروڑ99 لاکھ سات ہزار روپے سے زائد کا منافع کما کر قومی خزانے جمع کرایا۔

تازہ ترین