• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ فروشوں کیخلاف کاروائی ،50ہزا ر جرمانہ، 7 گرفتار

پشاور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا سعادت حسن اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک پشاور ڈاکٹر معصوم شاہ کی خصوصی ہدایت پرراشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور ڈاکٹر جمال اور ویٹرنری سپروائزر محمد نعیم نے مشترکہ کاروائی کے دوران پہاڑی پورہ ۔ حسین چوک دلہ زاک روڈ گنج گیٹ اوریکہ توت میں 18دودھ فروشوں کی دکانوں کو چیک کیا 7دودھ فروشوں کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔مذکورہ دکانوں پر موجود دودھ میں پانی کی مقدار بہت زیادہ اور فیٹ بھی بہت کم تھی اس کے علاوہ صفائی کا نظام بھی ناقص تھااور دودھ میں مردہ مچھر بھی پائے گئے جس کی بنا پر موقع پر دودھ کو ضائع کردیا گیا ‘گرفتار افراد کو سنٹرل جیل پشاور بھیج دیا گیا اور ایک دکاندار کو موقع پر 50000 جرمانہ کیا گیا تاہم عوام نے محکمہ خوراک اور لائیو سٹاک کی اس کارروائی کو بہت زیادہ سراہاتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔
تازہ ترین