• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد ،موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر سائیکل کے زریعے شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملز م گر فتا ر کر لیا ، ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جبکہ دیگر کاروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس بھی برآمد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں شراب سپلائی کرنے کی کوشش کی جائیگی، اطلاع ملنے پر پولیس نے گورنمنٹ کالج چوک میں ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل کو روک کر تلاشی لینے پر 10 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم آصف ولد عبد اللہ سکنہ باڑہ گیٹ کو گرفتار کر لیا ۔ مختلف کارروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار قاضی نثار نے ملزم عرفان لد رستم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ تھانہ دائودزئی انعام خان نے مشہور منشیات فروش ماجد ولد شبیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس اور تھانہ پھندو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔
تازہ ترین